Getting your Trinity Audio player ready...
Spread the love

سیتامڑھی میں جامعہ گلشنِ فاطمہ کی نئی عمارت کا سنگِ بنیاد

بچیوں کی دینی و دنیاوی تعلیم کے لیے ایک اہم قدم

سیتامڑھی/محمد زبیر

سیتامڑھی شہر کے وارڈ نمبر 20 واقع کھرکا محلہ میں جامعہ گلشنِ فاطمہ کی نئی عمارت کا سنگِ بنیاد نہایت روحانی اور خوشگوار ماحول میں رکھا گیا۔ اس موقع پر معروف عالمِ دین حضرت علامہ مولانا انور الحق رضوی صاحب نے اپنے مبارک ہاتھوں سے سنگِ بنیاد رکھا۔ تقریب میں گاؤں اور اطراف کے محلوں کے معزز مسلم حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس پروگرام میں الجامعۃ الغوثیہ تجوید القرآن کے پرنسپل حضرت مولانا شرافت علیمی صاحب، مولانا حامد رضا  پیش امام بہارپور مسجد، سمیت کئی علماءِ کرام اور سماجی شخصیات موجود تھے۔

اس موقع پر جامعہ گلشنِ فاطمہ کے سرپرست مولانا انور الحق رضوی صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں بچیوں کے لیے دینی اور دنیاوی دونوں تعلیم نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج صحیح اور غلط کی پہچان، انسانیت، تہذیب، بھائی چارہ، بڑوں کی عزت، حلال و حرام، نیکی و بدی اور جنت و دوزخ کے فرق کو سمجھنے کے لیے دینی تعلیم بے حد اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان معاشرہ اپنی بچیوں کو ڈاکٹر، انجینئر اور معلمہ بنانے کی طرف توجہ دے رہا ہے، جو خوش آئند بات ہے، مگر اس کے ساتھ دینی تعلیم بھی اتنی ہی ضروری ہے تاکہ نئی نسل اچھے اخلاق اور اسلامی تعلیمات سے وابستہ رہے۔

بتایا گیا کہ فی الحال جامعہ گلشنِ فاطمہ وارڈ نمبر 19 کے رہائشی مکان میں چل رہا ہے، جہاں درجنوں بچیاں رہ کر تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ بچیوں کے رہنے، کھانے پینے اور تعلیم کی تمام سہولیات عوام کے تعاون اور مولانا انور الحق رضوی صاحب کی نگرانی میں انجام دی جا رہی ہیں۔ بچیوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے نئی عمارت کی بنیاد رکھی گئی ہے۔

جامعہ میں معلمہ محترمہ عالمہ فاضلہ قاریہ رفعت ثناء صاحبہ، نہایت اچھے انداز میں بچیوں کو دینی تعلیم دے رہی ہیں۔ آخر میں حضرت قاری مولانا محمد زبیر قادری نقشبندی، سمستی پوری نے فاتحہ خوانی کی اور مدرسہ کی ترقی، قوم کی بھلائی اور امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ بعد ازاںپیر طریقت رہبر راہ شریعت خلیفۂ حضور تاج الشریعہ حضرت علامہ مولانا انوار الحق رضوی ناظم اعلیٰ جامعہ ھذا نےنئی عمارت کے سنگِ بنیاد کی رسم ادا کی گئی۔

By hgka

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *